نئی دہلی، 5نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سونے سے متعلق تین اسکیموں کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملک کی ’غریب ہندستان‘ کی منفی شناخت سے نجات پائی جا سکتی ہے۔
مسٹر مودی نے اپنی رہائش
گاہ پر گولڈ مونیٹائزیشن اسکیم، سیورین گولڈ بانڈ اور اشوک چکر والے ہندوستانی سونے کے سکے جاری کئے۔
اجرا کے بعد انہوں نے کہا ’ملک میں 20 ہزار ٹن سونا عام خاندانوں اور اداروں کے پاس بیکار پڑا ہے، پھر بھی ہم غریب ہیں۔